انڈونیشیا زلزلہ
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 252 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے جب کہ 370 سے افراد زخمی بھی ہیں۔
ایک سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز جکارتہ سے 75 کلو میٹر جنوب مشرق میں 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے جکارتہ میں بھی متعدد عمارات 3 منٹ تک لرزتی رہیں اور کچھ کو خالی بھی کرایا گیا۔
زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے۔
اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Advertisement
واضح رہے کہ جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں زلزلے آنا معمول کی بات ہے جب کہ 2004 میں آنے والی تباہ کن سونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ 2018 میں بھی 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔
Advertisement