جاپان میں سیاحوں کو لے جانیوالا بحری جہاز ڈوب گیا، 9 سیاح بازیاب، 17 لاپتا

121

جاپان کے شمالی ساحل کے نزدیک گزشتہ روز ڈوب جانے والے ایک چھوٹے بحری جہاز کے نو مسافروں کو تلاش کر لیا گیا ہے تاہم مبینہ طور پر ان میں سے زیادہ تر میں زندگی کے آثار نہیں پائے گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے تلاش اور ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صبح 11 بجے کوسٹ گارڈز کے ہیلی کاپٹر اور مقامی پولیس نے چٹانوں والے ساحلی علاقے سے چار چار جبکہ سیلف ڈیفنس کے ہیلی کاپٹر نے ایک سیاح کو ریسکیو کیا ہے۔

اس سے قبل مقامی حکام نے بتایا تھا کہ بازیاب شدہ افراد میں سے اکثر مکمل طور پر بے حس و حرکت ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ان افراد کی موجودہ حالت ابھی تک واضح نہیں۔

یاد رہے کہ جاپان کے کوسٹ گارڈز کو ہفتے کے روز اطلاع ملی تھی کہ سیاحوں کو سیر کرانے والا ایک چھوٹا بحری جہاز طوفانی لہروں کی نذر ہوگیا ہے جس میں 26 مسافر سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق مقامی وقت دوپہر سوا ایک بجے کے بعد سے جہاز کا رابطہ مقامی حکام سے منقطع ہوگیا تھا۔ جاپان کوسٹ گارڈز نے ابتدائی طور پر ریسکیو کے لیے موقع پر پانچ پیٹرولنگ کشتیاں اور دو ہیلی کاپٹر بھیجے تھے۔

کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹرز کے مطابق اس جہاز میں 22 مسافر، دو بچے اور عملے کے دو افراد سوار تھے۔ بحری جہاز کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق  بحری جہاز میں 65 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }