ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا ورلڈکپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم میسی نے رونالڈو کا ریکارڈ برابر کردیا۔
لیونل میسی نے سعودی عرب کے خلاف میچ میں پینلٹی اسٹروک پر گول اسکور کرکے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا ورلڈ کپ میں 7 گول کا ریکارڈ برابر کردیا۔
Messi has equalled Ronaldo’s World Cup goal record pic.twitter.com/iWksVkExzB
— ESPN FC (@ESPNFC) November 22, 2022
Advertisement
دونوں اسٹار کھلاڑیوں کا یہ آخری ورلڈکپ ہے اور دونوں ہی کئی مختلف ایوارڈز یا ٹرافیز اپنے نام کرچکے ہیں تاہم ورلڈکپ میں فتح دونوں کے حصے میں ہی نہیں آئی۔
میسی آج گول اسکور کرکے چار فیفا ورلڈکپس میں گول اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میسی کے گول کرنے کے باوجود ارجنٹائن ٹیم کو سعودی عرب سے 1-2 سے اپ سیٹ شکست سامنا کرنا پڑا۔
Advertisement