انگلش پریمئیر لیگ کے اہم اور معروف فٹ بالر معاہدے کی برخاستگی کے باعث کثیر رقم سے محروم ہو جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین اختلافات سے خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ فارورڈ بقیہ سیزن نہ کھیلنے کی صورت میں 17 ملین پاؤنڈ کی رقم سے محروم ہو سکتے ہیں۔
پرتگال کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین باہمی چپقلش اب بند دروازوں سے باہر نکل چکی ہے، رونالڈو کی قسمت میں ڈرامائی تبدیلی پر برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے ساتھ ان کے دھماکہ خیز انٹرویو کے بعد آئی۔
انٹرویو میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے فٹ بال کلب پر سنگین الزامات لگائے تھے، جس کی وجہ کلب عہدیداروں ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔
Advertisement
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو اور کلب کے درمیان جاری سرد جنگ کا نتیجہ رونالڈو کو 17 ملین پاؤنڈز نہ ملنے کی صورت میں نکلے گا۔
واضح رہے کہ معمول کے حالات میں، معاہدہ ختم کرنے کے بعد کلب کی جانب سے کھلاڑی کے لیے معاوضہ فیس لی جاتی ہے، لیکن، رونالڈو کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق، مانچسٹر یونائیٹڈ کے باس 37 سالہ نوجوان کو رہا کرنے کے فیصلے پر آنے کے بعد اسے کوئی معاوضہ نہ دینے کے خواہاں تھے، باس کا کہنا ہے کہ اس نے ‘معاہدے کی خلاف ورزی’ کی تھی۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ فریقین کے وکلاء رچرڈ آرنلڈ، اولڈ ٹریفورڈ کے چیف ایگزیکٹیو، اور رونالڈو کے ایجنٹ جارج مینڈس نے اس معاملے پر بات چیت کی تھی اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کوئی معاوضہ شامل نہیں ہوگا۔
اس معاملے میں یونائیٹڈ کا ایک مضبوط کیس تھا، خاص طور پر حالیہ پیش رفت کے حوالے سے جہاں رونالڈو نے ایک انٹرویو میں کلب کے بارے میں برا بھلا کہا تھا اور پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم ہاٹسپر کے خلاف متبادل کے طور پر آنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
Advertisement