سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کاالوثبہ جیل کادورہ قیدیوں کے ساتھ افطاری۔

امارات نے معمولی جرائم میں نظربند 325 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

81
ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ ہفتے یواے ای میں پاکستان کے سفیرجناب فیصل نیازترمذی نے ابوظہبی کی الوثبہ جیل کادورہ کیا اور وہاں قیدپاکستانیوں کے ساتھ روزہ بھی افطارکیا سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ مجھے جیل میں قیدپاکستانیوں کے ساتھ روزہ افطارکرکے بہت اچھالگا کیونکہ آخروہ لوگ بھی انسان ہیں کسی مصیبت کی وجہ سے وہ قیدکی سزابھگت رہے ہیں ہمارا دین  بھی ہمیں صلہ رحمی اورانسانیت کی خدمت کادرس دیتاہے سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ جب میں نے پاکستانی قیدیوں کے ساتھ افطاری کی توقیدیوں نے خوشی کااظہارکیااور کہا کہ آج پہلی بارکسی سفیرنے ماہ رمضان میں ہماری دلجوئی کے لیئے ہمارے ساتھ افطارکیا۔سفیرپاکستان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ امسال ماہ رمضان المبارک میں حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کاحکم جاری کردیا ہے رہائی پانے والے تمام افراد جلد پاکستان پہنچ کر اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منا سکیں گے۔ قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اماراتی حکومت خصوصا صدر متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زاید آلنہیان کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون کی وجہ سے پاکستانی قیدی رہا ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں اور وکلاء سے درخواست کی کہ لیگل سروس فراہم کرنے میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کریں ۔یادرہے فیصل نیازترمذی پہلے سفیرہیں جنہوں نے جیل میں قیدپاکسانی قیدیوں کے ساتھ روزہ افطارکرکے انسانی جذبے کی ایک عمدہ مثال قائم کی ہے ۔
۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }