قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قوم کو عید الفطرکی مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق لیجنڈری کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر عید کے موقع پر اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
شاہد آفرید ی نے تصویر کے کیپشن میں دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بہت بہت عید مبارک۔
Bohat Bohat Eid Mubarak Friends 🤝 pic.twitter.com/hhUZbsocmg
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 3, 2022
اس سے قبل کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے عید الفطر کی مبارکباد دی ہے۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عمرہ ادا کرنے والے بابر اعظم نے اپنی پوری ٹیم کی جانب سے پوری امت مسلمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Our cricketers have some special Eid wishes and messages for you #EidMubarak pic.twitter.com/cP9XMbv1zN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 3, 2022
ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف ، حسن علی، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے بھی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ضرورت مند لوگوں کو یاد رکھنے اور ان کا خیال رکھنے کی تلقین کی۔
فواد عالم، شاداب خان، ندا ڈار، آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر 2021 فاطمہ ثناء اور عثمان قادر نے بھی دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔