سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین نہ لگوانے والوں کو بھی بڑی خوشخبری دے دی۔
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ویکسین شدہ افراد کو حرمین الشریفین میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام نے حرمین الشریفین میں نماز اور عمرہ ادا کرنے کے لیے شرط عائد کی ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد اس سے پہلے کورونا وبا کا شکار نہ ہوئے ہوں۔
Advertisement
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین شدہ افراد اگر کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سے میل جول میں نہ ہوں تو انہیں حرمین الشریفین میں نماز اور عمرے کی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے حکام نے بتایا ہے کہ ایسے افراد کے لیے سہولت مہیا کی گئی ہے کہ وہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے عمرے کا اجازت نامہ جاری کرا سکتے ہیں۔
Advertisement