کولکتہ نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) بالآخر جاری انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز (آر آر) کے خلاف جیت کے ساتھ اپنے پانچ میچوں میں ہارنے کے سلسلے کو روکنے میں کامیاب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق رنکو سنگھ ان کے لیے اسٹار رہے جنہوں نے رات کو مشکل تعاقب میں صرف 23 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز بنائے، انہوں نے بلے سے اپنی بہادری کے لیے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رنکو سنگھ کو اچھی کارکردگی کا احساس تھا، انہوں نے اپنے ہاتھ پر 50 نمبر بھی لکھا اور بعد میں اس کا انکشاف اپنے دوست نتیش رانا کو بھی کیا۔
کے کے آر کی طرف سے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، رنکو کو اپنے ہاتھ پر لکھا ’50 ناٹ آؤٹ‘ دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے اپنے ہاتھ پر نمبر لکھنے کی وجہ بھی صاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کھیل میں اچھا کریں گے، باصلاحیت بلے باز نے یہ بھی کہا کہ وہ پچھلے پانچ سال سے ایسے موقع کا انتظار کر رہے تھے اگرچہ وہ پچاس رنز نہیں بنا سکے، لیکن رنکو سنگھ کے کے آر کے لیے میچ جیتنے والی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے اور سیزن کی اپنی چوتھی جیت درج کرانے میں ان کی مدد کی۔