نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے گزشتہ روز بھارت کے خلاف ایک روزہ میچ میں دو اعزاز حاصل کرلیے۔
انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو ان سے پہلے کوئی نہ کرسکا۔
ٹم ساؤتھی ٹیسٹ کرکٹ میں 300، ون ڈے میں 200 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد بولر بن گئے ہیں۔
وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 347، ون ڈے میں 202 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 134 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Advertisement
Tim Southee is the first-ever player to take
◾ 300 Test wickets
◾ 200 ODI wickets &
◾ 100 T20I wickets pic.twitter.com/jrnX8iDCEC— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 26, 2022
اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹم ساؤتھی نے بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Advertisement