ثانیہ مرزا کے ہاتھوں سلیکون سینٹرل میں ڈاؤنی آل ان ون پراڈکٹ کی رونمائی

107
ڈاؤنی عربیہ کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ شراکت
خلیجی ممالک میں کسی جنوبی ایشیائی مشہور شخصیت کے ساتھ یہ  برانڈ کی پہلی شراکت ہے۔
سلیکون سینٹرل مال میں ڈاؤنی آل ان ون پراڈکٹ کی رونمائی 
Downy  All-in-One
ثانیہ مرزا کے مداحوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
ڈاؤنی عربیہ مشہور ایتھلیٹ اور ٹینس ڈبلز کی سابق عالمی نمبر 1 ثانیہ مرزا کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ اپنی تازہ ترین پروڈکٹ کی لانچنگ۔
دبئی (اردوویکلی):: گزشتہ روزلولوہائپرمارکیٹ سیلکون سینٹرل میں ہندوستانی مشہور ایتھلیٹ اور ٹینس ڈبلز کی سابق عالمی نمبر 1 چیمئین ثانیہ مرزانے ڈاؤنی عریبیہ کی نئی پراڈکٹ ڈاؤنی کنسنٹریٹ آل ان ون کی رونمائی کی ۔اس موقع پر لولوہائپرمارکیٹ مینجمنٹ بھی موجود تھی جبکہ سلیکون سینٹرل میں ثانیہ مرزا کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے انکے سینکڑوں مداح بھی موجود تھے۔ڈاؤنی عریبیہ کی نئی پراڈکٹ کی لانچ کے موقع پر ڈاؤنی کی جانب سے قرعہ اندازی میں سونے کے کئی قیمتی انعامات بھی تقسیم کیئے گئے ۔جیتنے والےخوش نصیبوں کواسی موقع پرثانیہ مرزانے اپنے ہاتھوں انعام تقسیم کیئے اور انکے ساتھ تصاویربنوائیں۔بعد ازاں انہوں نے لولوہائپرمارکیٹ کادورہ کیا۔ثانیہ مرزاسے ڈاؤنی کے ساتھ شراکت کی وجہ بارے نمائندہ اردوویکلی کے سوال کاجواب دیتے ہوئے ثانہ مرزا نے کہا کہ وہ چونکہ خوداتھلیٹ اور کھلاڑی ہیں پسینے کی وجہ سے ہمارے کپڑے زیادہ گندے ہوجاتے ہیں انہوں نے خودڈاؤنی استعمال کیاہے نیا ڈاونی  آل ان ون ماحول کے لیے بھی دوستانہ ہے جس میں کم پانی اور کم پیکیجنگ مواد کم کاربن کے اخراج کی کمی میں حصہ ڈالتا ہے۔ڈاؤنی آل ان ون اپنی طویل تازگی کی وجہ سے دھونے کی فریکوئنسی کو کم کرتا ہے، جس سے ہمیں کم پراڈکٹ استعمال کرنے اور اس کی زیادہ افادیت سے لطف اندوز ہونے کی اضافی قیمت ملتی ہےڈاؤنی بیشمارخوبیوں کامالک ہے انوں نے نئے ڈاؤنی فارمولے سے متاثر ہو کر، جو 3 گنا زیادہ نرمی، 3 گنا زیادہ دیرپا تازگی اور 3 گنا آسان استری فراہم کرتا ہے،کاانتخاب کیاجس میں مائیکرو سویٹ ایکٹیویٹڈ کیپسول ٹیکنالوجی موجود ہے جو کہ آپ کو پسینہ آنے کے باوجود صرف دھوئے ہوئے تازگی کا خوشگوار احساس دلاتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }