نئے ایپل آئی فون 13کے خصوصی فیچرز

109
Print Friendly, PDF & Email

ایپل کے نئے آئی فون 13 میں کون کون سے فیچرز ہیں؟

ہر کوئی انتظار کر رہا ہے کہ اس سال ایپل کے پاس کیا ہے
نئے آئی فون 13کی قیمت 3399سے6ہزاردرہم سے زائدتک ہوگی
صارفین کیلئے سب سے دلچسپ وہ نیا فیچر ہے جس کے ذریعے سیٹلائٹ کال بھی ممکن ہے مگر یہ صرف ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہو گا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا آئی فون 13 مارکیٹ متعارف کروا دیا ہے۔ جوجلد ہی صارفین کے ہاتھوں تک پہنچ جائگااس نئے آئی فون ماڈل میں ویڈیوز کو ‘پورٹریٹ موڈ’ میں بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔‘جس میں اب صارفین کو  بہتر رزلٹ مل سکے گا۔ایپل کمپنی کے مطابق نئے آئی فون 13 میں ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر ‘سنیماٹک موڈ’ بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں کیمرہ فریم میں آنے والے فرد کی شناخت کر کے فوکس اس جانب کر دے گا۔ کمپنی نے کیمرے فوکس کی تبدیلی کو ‘پل فوکس’ کا نام دیا ہے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرایپل ٹم کک کا نئے آئی فون 13 کو متعارف کرواتے ہوئے کہنا تھا یہ واحد سمارٹ فون ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے کے بعد بھی ایفکٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے رپورٹس کے مطابق آئی فون کے نئے ماڈل کی زیادہ تر دیگر خصوصیات پچھلے ورژن کے فیچرز کی اپ ڈیٹس ہیں۔ایپل کے نئے آئی فون 13 میں تیز پروسیسنگ کے لیے اے 15 چپ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ڈسپلے زیادہ روشن ہے، اور اس کی بیٹری لائف ڈھائی گھنٹے زیادہ چلتی ہے۔ نیا آئی فون 13 دیدہ زیب سرخ، گلابی، نیلے، ‘مڈنائٹ سٹارلائٹ’ رنگوں میں دستیاب ہوگا ہےنئے آئی فون میں اب 500جی بی سے زائد تک کی سٹوریج دی گئی ہے جبکہ کم سے کم سٹوریج 128 جی بی ہے ۔وائس پریذیڈنٹ آئی فون پراڈکٹ مارکیٹنگ کیانے ڈرانس کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے نئے فونز کی تیاری ماحولیات کو ذہن میں رکھ کرکررہی ہے اور اس میں بہت سی ری سائیکل اشیا کا استعمال کیا جارہاہے۔ ایپل نے آئی فون 13 کے ساتھ ساتھ آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو، اور آئی فون 13 پرو میکس ماڈل بھی متعارف کروائے ہیں۔ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ماڈلز میں تین کیمرے ہیں جنھیں ایپل ‘اب تک کے سب سے جدید کیمرہ سسٹم’ قرار دیتا ہے۔اس کے پریمیم ماڈلز میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اور پرو موشن جیسے فیچرز بھی ہیں۔ جو ویڈیو کو ایک نئی جدت دیتے ہیں۔اس کے باعث سکرولنگ، اینیمیشن اور گیمنگ میں نئی جدت اور آسانی پیدا ہوتی ہے۔نئے ایپل آئی فون کو ایک ایسے وقت میں متعارف کروایا جارہاہے  جب صارفین نئے موبائل فون لینے کی بجائے زیادہ عرصہ تک اپنے فونز استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سرمایہ کار کمپنی ویڈ بش کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 25 کروڑ آئی فون صارفین نے گذشتہ ساڑھے تین برسوں میں اپنا فون اپ گریڈ نہیں کیا ہے۔ ‘البتہ بہت سے صارفین اپنے فونز کو اپ گریڈ کرنا ضروری سمجھیں گے کیونکہ اب بھی لاکھوں ایسے صارفین ہیں جوابھی تک  5 جی ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں ہوئے ہیں۔‘یاد رہے کہ 5 جی کا فیچر صرف آئی فون 12 اور اس سے نئے ماڈلز میں ہی ہے۔ان میں شامل ایک حیرت انگیز فیچر کے ذریعے اب سیٹلائٹ کالز بھی ممکن ہو سکیں گی۔صارفین کیلئے سب سے دلچسپ فیچر وہ نیا فیچر ہے جس کے ذریعے سیٹلائٹ کال بھی ہو سکے گی تاہم یہ صرف ایمرجنسی کیلئے مخصوص ہو گا۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.