پاکستان میں سیاحت کوفروغ دیکرکثیرزرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے
(سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی)صحافی معاشرے کی آنکھ اورکان ہیں جومسائل کواجاگرکرتے ہیں
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی صحافیوں کا مثبت کردار قابل تعریف ہے(قونصل جنرل حسن افضل خان)۔
دیار غیر میں ہم نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت امیج کواجاگرکیا(صدرپی جے ایف طاہر منیر طاہر)۔
دبئی (چوہدری ارشد)گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافیوں کی واحد آفیشل تنظیم "پاکستان جرنلسٹس فورم” ونگ آف پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی تقریب حلف وفاداری کی پروقارتقریب قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے سرسبزاحاطہ میں منعقدہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیرفیصل نیازترمذی تھے جبکہ اس موقع پرقونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان، پریس قونصلر شازیہ سراج، قونصلیٹ اسٹاف، پاکستان بزنس کونسل دبئی کے صدرمحمداقبال داود ، مصطفیٰ ہیمانی، شبیراحمد مرچنٹ، صدرپاکستان سوشل سینٹر شارجہ چوہدری خالد حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار احمد، صائمہ نقوی، پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ڈائریکٹر سپورٹس ابو بکر امتیاز، مریم ممتاز، خالد امتیاز، بزنس مین سردار ساجد اقبال، شارجہ ٹیلی ویژن سے نائمہ لاشاری، پاکستان جرنلسٹ ونگ کے سمیع الله، عارف شاہد، اشفاق احمد (اے آروائی)،کاشان تمثیل ہاشمی ، راجہ اسدخالد، اور زمان خان کے علاوہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی- تقریب حلف وفاداری میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے سال 2023/2024 کے لیئے نئی باڈی کے اراکین ،صدرپاکستان جرنلسٹس فورم طاہر منیر طاہر، سینئر نائب صدر سعدیہ عباسی، نائب صدر زمرد خان بونیری، نائب صدر سبط عارف، نائب صدر مظفر رضوی، جنرل سیکریٹری حافظ زاہد علی، جوائنٹ سیکریٹری ارشد چوہدری، فنانس سیکریٹری ارشد انجم، انفارمیشن سیکریٹری اعجاز احمد گوندل، مجلس عاملہ کے اراکین سہیل خاور، خالد محمودگوندل اور احمدقریشی سے حلف لیا ۔
قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے زیراہتمام حلف برداری کی تقریب کی نظامت کے فرائض پی جے ایف کےنومنتخب جنرل سیکریٹری حافظ زاہدعلی نے بڑے احسن اندازمیں انجام دیئے۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا۔پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی نئی باڈی برائے سال 2023/2024کوسفیرپاکستان سے متعارف کرایاگیا۔
اس موقع پرنومنتخب صدر پاکستان جرنلسٹس فورم طاہر منیر طاہرنے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم کا ہر عہدہ دار اوررکن پوری ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض بڑے عمدہ طریقے سےانجام دے رہا ہے اور پاکستان کا سافٹ امیج اجاگرکررہاہے ہم نے کبھی کسی منفی خبرکواخبارکی زینت نہیں بنایا۔ تمام پاکستانی صحافی یو اے ای کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا کام نہائت ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں- اس سلسلہ میں ہم سفارت خانہ پاکستان اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے بھی ہمیشہ رابطے میں رہے اور دیارغیرمیں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبودکے لئے مل جل کر کا م کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہینگے انشااللہ۔ ہمیں فخرہے کہ پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای،پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کا ونگ ہے،ہم سب پاکستان ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر قوم و ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔
اس موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی ،قونصل جنرل حسن افضل خان نے اپنے خطاب میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعا ون کا یقین دلایا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی صحافیوں کا مثبت کردار قابل تعریف اورقابل ستائش ہے۔
سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافی ہماری آنکھیں اور کا ن ہیں- وہ جو کچھ معاشرے میں دیکھتے یا سنتے ہیں اس کا بر ملا اظہار کرتے ہیں نیز کمیونٹی کودرپیش مسائل کواجاگربھی کرتے ہیں ان کی نشان دہی پر قونصلیٹ اور سفارت خانہ فوری نوٹس لیکر ان مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل بھی کرتے ہیں- بہت سے مسائل ایسے ہیں جو ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مل جل کر حل کر سکتے ہیں- جس سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو فائدہ پہنچ سکتا ہے- سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ انہیں پاکستان جرنلسٹس یواے ای کی نئی ٹیم سے مل کربہت خوشی ہوئی ہے یہ تمام لوگ پاکستانی کمیونٹی کی خد مت کا جذبہ رکھتے ہیں- تقریب حلف وفاداری میں موجود تمام معززمہمانوں نے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کےنو منتخب اراکین کو مبارکباد دی اورانکی کامیابی کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔