سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی اور پاکستان قونصلیٹ دبئی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد۔
تقاریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
دوران تقاریب صدر،وزیراعظم اور وزیرخارجہ پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کرسنائے گئے
اردوویکلی(نیوزڈیسک)::ہرسال کی طرح امسال بھی مؤرخہ 5فروری یوم یکجہتی کشمیرکی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی وقونصلیٹ دبئی میں تقاریب کاانعقاد جس میں یواے ای میں مقیم کاشمیری کمیوںٹی کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکسانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی اور اپنے مظلوم کاشمیری بہن بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیا۔سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں منعقدہونے والی تقرب کی صدارت سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی جبکہ پاکستان قونصلیٹ دبئی میں منعقدہ تقریب کی صدارت قونصل جنرل دبئی حسن افضل خان نے کی۔
ابوظہبی میں منعقد ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائص ہیڈآف چانسلری وسیم عباس نے بخوبی انجام دیئے۔تقریب کاباقاعدہ آغآزتلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت حافظ جمشیدآفریدی نے حاصل کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیفرپاکستان فیصل نیازترمذی نےاپنے خطاب میں کہا کہ کاشمیری بہن بھائی 7دہایئوں سے مسلسل جبرکاسامنا کررہے ہیں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔بھارت کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چوتھے جنیواکنیونشن پر عمل کرنا چاہییے تاکہ خطے میں امن قائم ہوسکے،سفیرترمذی نے مزیدکہاکہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے اپنی منصفانہ جدوجہد میں ہیں۔5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد حالات مزید خراب ہوئے۔ کیونکہ یکطرفہ اقدامات صریحاً امن کے خلاف اور بین الاقوامی قانون کے خلاف تھے۔ہم اپنے مظلوم کاشمیری بہین بھائیوں کی پرامن جدوجہد کے لیئے انکی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جس میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کی گئی۔
کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے کیا جا رہا ہے۔ تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کے اختتام پرشہداء اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے جلد حل کے لیےخصوصی دعا کی گئی۔
سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی طرح قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں بھی پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر منایا۔جس کی صدارت دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسن افضل خان نے کی۔ تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
جناب حسن افضل خان نے اپنے خطاب میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا ہے۔ بھارت کی 05 اگست 2019 کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کا مقصد جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنا اور مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنا ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر، یو این ایس سی کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ قونصل جنرل نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں، بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی حالت زار کا نوٹس لیں جنہیں بھارتی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تقریب کے موقع پربھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایک مختصر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ جبکہ تقریب کا اختتام کشمیری شہداء کے لیے خصوصی دعا اور جدوجہد کی کامیابی کے ساتھ ہوا۔