ایم زبیر موتی والا، چیف ایگزیکٹو، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے دبئی میں گلفوڈ کے 28ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان اور کمرشل قونصلر عدیم خان چیف ایگزیکٹوٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستانزبیرموتی والا کے ہمراہ تھے۔
گلفوڈ 2023، دبئی میں 5000 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ 125 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں۔
اس سال پاکستان تقریباً 80 کمپنیوں کے ساتھ شرکت کر رہا ہے۔ ان میں ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی چھتری تلے 45 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ دبئی ٹریڈسینٹرمیں منعقد ہونے والے سالانہ 28ویں گلفوڈ میں کھانے کے شعبے میں پاکستان کی مختلف مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے جس میں بنیادی طور پر چاول، کنفیکشنری، مشروبات، پولٹری اور مصالحے شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات پاکستان کے اعلیٰ برآمدی شراکت داروں میں سے ایک ہے اور مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ(مینا) خطے میں سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ گلفوڈ ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جہاں پاکستانی نمائش کنندگان پاکستانی فوڈ اور ایگرو سیکٹر کی مصنوعات بشمول تازہ اور منجمد کھانے، چاول، پھل اور سبزیاں، چٹنی، گری دار میوے، مٹھائیاں، کنفیکشنری اور چائے کی وسیع رینج کے لیے نئے خریداروں کو فراہم کر سکتے ہیں۔ باقاعدگی سے شرکت اور مسلسل کوششوں کے ذریعے پاکستان نے نہ صرف اپنی روایتی مصنوعات کی فروخت کو فروغ دیا ہے بلکہ خطے میں پراسیس شدہ گوشت، جڑی بوٹیوں کی مصنوعات اور پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹ کو کامیابی کے ساتھ بڑھایا ہے۔پاکستانی مصنوعات جہاں معیار اور تازگی کو یقینی بناتی ہیں، وہیں خریدار پاکستان کی لاگت سے مسابقت، ٹرانسپورٹ کے کم اخراجات اور مختصر ترسیل کے وقت کا بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان پویلین کا افتتاح کرنے کے بعد زبیر موتی والا نے گلف ایکسپو 2023 کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے بات چیت کی۔ نمائش کنندگان نے وینیو پر انتظامات، زائرین کے ردعمل کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ خریداروں کے ساتھ ان کی بی 2بی ملاقاتیں اس خطے میں پاکستان کی خوراک کی برآمدات کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔