کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئےعالمی تعاون کی ضرورت ہے: محمد بن زاید

52
Print Friendly, PDF & Email

 

(وام)۔۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ ہمارے بانی مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نھیان نے متحدہ عرب امارات کے لئے ایک اہم وژن پیش کیا تھا جس کی بنیاد تعاون، انسانی ترقی اور استحکام کی اقدار پر قائم ہے۔ موجودہ صورتحال میں کورونا وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی برادری کو اکھٹا کرکے مشترکہ کوششیں کرنے کیلئے اس وژن اور نظریے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔ مبادلہ کے 2019 کے سالانہ جائزے کیلئے اپنے پیش لفظ میں شیخ محمد بن زاید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے طبی اور معاشی اثرات سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کیلئے قیادت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کو آج جن چیلنجوں کا سامنا ہے مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی جیسے عالمی سرمایہ کار ایک پائیدار مستقبل کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاری کے ذریعے مثبت تبدیلی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شیخ محمد نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نھیان کی رہنمائی میں مبادلہ نے ہماری غیر تیل کی معیشت کی تعمیر میں مدد کی، ہماری عالمی موجودگی کو بڑھاوا دیا اور اماراتی رہنماؤں کی نئی نسل تیار کی ۔ انھوں نے کہا کہ اگلے پچاس سال کے لئے ہمارا قومی وژن اس سے بھی زیادہ پرجوش ہے اور ہمیں توقع ہے کہ مبادلہ مستقبل کی نسلوں کے لئے مواقع پیدا کرنے کی خاطر مزید سرمایہ کاری کرے گی۔ انھوں نے توقع ظاہر کی کہ مبادلہ دنیا کے لئے ایک قابل اعتماد اور لچکدار سرمایہ کاری کے شراکت دار کے طور اپنا کردار جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ مبادلہ کے لئے 2019 ایک اہم سال تھا اور ہمیں ایک قابل اعتماد اور مستقبل پر مبنی تنظیم کی حیثیت سے اس کے ارتقاء اور کردار پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ مبادلہ کے ہر ایک ملازم اور اسکے شراکت داروں کے عالمی نیٹ ورک میں کام کرنے والے ساتھیوں کی سخت محنت اور عزم کے بغیر یہ ترقی اور کامیابی ممکن نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ مبادلہ کی سب سے بڑی طاقت اور وسیع امکانات ہمیشہ ہی اس کے عوام ہوں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.