اتحاد کریڈٹ انشورنس ، ای سی آئی نے فرانس کی درآمدی کریڈٹ ایجنسی ، بپیفرانس ایشورنس ایکسپورٹ کے ساتھ ایم او یو کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے ، مستحکم کرنے کے ذرائع اور وسائل کو تلاش کیا جائے گا – اس ایم او یو پر ای سی آئی کے سی ای او میسیمو فلکیونی اور بپیفرانس ایشورنس ایکسپورٹ کے جی ایم فرانکوئس لیفیبیور نے دستخط کیئے ۔ اس تعاون کے تحت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا اور متحدہ عرب امارات میں نئی شراکت داری کی تلاش اور کاروباری سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کا پلیٹ فارم مہیا ہوگا –
دونوں ادارے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و کاروباری سے متعلق اپنے تعاون اور رابطوں کو فروغ دیں گے ، تیسرے ملک کو اشیاء کی برآمد کیلئے انشورنس ، ری انشورنس ، کو انشورنس کیلئے باہمی مواقع کو تلاش کریں گے ، انشورنس یافتہ برآمد کنندگان کو سرمایہ کاری و خدمات میں معاونت فراہم کریں گے ، ایس ایم ایز تک رسائی کو باسہولت بنائیں گے ، اچھی سرگرمیوں کا باہمی تبادلہ کریں گے ، مشترکا ایونٹس کا انعقاد کریں گے اور دیگر کے درمیان برآمدی انشورنس کے شعبے میں مخصوص حل کا تعین بھی کریں گے –
میسیمو فلکیونی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی بہترین تجارتی تعلقات قائم ہیں اور گزشتہ برسوں میں ان میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، یہ نیا ایم او یو برآمدی کریڈٹ کے حل کی خاطر باہمی تبادلے کیلئے اہم ہوگا اور اس سے مقامی کاروبار اور برآمدی کمیونٹی کو بھی گرانقدر فوائد حاصل ہونگے – فرانکوئس لیفیبیور کا کہنا تھا کہ ای سی آئی کے ساتھ شراکت داری بہت مسرت آمیز اور حوصلہ افزا پیشرفت ہے ، اس ادارے نے مختصر عرصے میں خطے میں ایک موثر کریڈٹ ایجنسی کا مقام حاصل کیا ہے – متحدہ عرب امارات کیلئے فرانس خطے میں دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، دونوں کے درمیان 2018 میں غیر تیل تجارت کا حجم 616ء7 ارب ڈالر رہا ۔ عرب امارات کے مختلف شعبوں میں فرانس کی 600 کمپنیاں کام کررہی ہیں