عبداللہ بن زاید اور امریکی سفیر کا علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر برائے امور خارجہ و بین الاقوامی تعاون عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النھیان نے متحدہ عرب امارات میں امریکا کے سفیر جان رکولٹا جونیئر کے ساتھ ویڈیو کال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے امور پر تبادلہ خیال کیا – دونوں نے معشیت ، تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات اور امریکا کے درمیان تعاون بڑھانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال بھی کیا – انہوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کرتے ہوئے باہمی دلچسپی سے متعلق متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں فلسطین اور لیبیا کی صورتحال بھی شامل تھی – انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا صورتحال اور اس وباء کے خلافف جدوجہد میں دونوں ممالک کے کردار پر بات چیت کی – شیخ عبداللہ بن زاید ۤاالنہیان ا
ور رکولٹا نے وباء صورتحال میں دونوں ممالک کے شہریوں کو وطن واپس لانے کا عمل مکمل کرنے کی خاطر مشترکا کاوشوں کو سراہا – شیخ عبداللہ نے عرب امارات میں مقیم امریکی کمیونٹی کی جانب سے حفاظتی و احتیاطی اقدامات کیئے جانے کی تعریف کی اور کہا کہ عرب امارات ہر مقیم فرد کو تعاون اور نگہداشت فراہم کررہا ہے – انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے مشرق وسطی اور دنیا میں سلامتی و استحکام کے قیام کی خاطر دونوں ممالک کی مشترکا کاوشوں کو بھی سراہا ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات کی اہمیت پر زو دیتے ہوئے ان تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مزید فروغ دینے کو بھی اہم قرار دیا – امریکی سفیر نے وائرس وباء کیخلاف عالمی سطح پر کاوشوں میں متحدہ عرب امارات کے تعمیری اور اولین کردار کو سراہتے ہوئے اماراتی معاشرے کے تمام طبقات کو نگہداشت فراہم کرنے کی تعریف کی ۔ انہوں نے وائرس وباء کی روک تھام میں دنیا کے مختلف ممالک کو عرب امارات کی جانب سے تعاون اور امداد کی فراہمی کے عمل کو بھی سراہا