جی سی اے اے نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کی واپسی پر غور شروع کردیا
ابوظہبی ، 1 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کو اپنی فضاؤں میں واپس لانے پر غور شروع کرنے کا اعلان کردیا – جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی سیف محمد السویدی کا کہنا ہے کہ جی سی اے اے ، وفاقی ہوابازی انتظامیہ ، ایف اے اے ، بوئنگ اور اماراتی آپریٹرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر بی 737 میکس کو سروس میں واپس لانے پر کام کررہی ہے جنہیں دو اندوہناک حادثوں کے بعد گراؤنڈ کردیا گیا تھا ۔ اس بارے میں طیارے کی سرٹفکیشن کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے جن میں ڈیزائن ، ٹیسٹ فلائٹ اور طیارے کے عملے کی تربیت کے امور شامل ہیں ، اس کے ساتھ جی سی اے اے دنیا کے دیگر بڑے ریگولیٹرز کے ساتھ بھی قریبی مشاورت میں ان کے تجربات اور معلومات کا تبادلہ کررہی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بی 737 میکس طیاروں کی سروس میں واپسی کا انحصار سرٹیفکیشن کی سرگرمیوں پر ہے – انہوں نے کہاکہ جی سی اے اے ملکی فضاؤں میں طیاروں کے اعلی ترین حفاظتی معیار کو یقینی بناتی ہے اور بی 737 میکس طیاروں کی واپسی تب ہی ممکن ہوگی جب حفاظتی معیار قابل قبول درجہ کے مطابق ہوگا