نھیان مبارک نے ٹویٹر سے رواداری مقابلے کا عربی ، انگریزی اور فرانسیسی میں افتتاح کردیا

150

ابوظہبی ، 1 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ وزیر رواداری شیخ نھیان بن مبارک النھیان نے

#TweetForTolerance

کے مقابلے کا آج افتتاح کردیا جو کہ عرب خطہ اور مشرق وسطی کے لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرے گا جس سے لوگ پرامن بقائے باہمی ، برداشت ، رواداری ، انسانی بھائی چارہ ، دوسروں کے احترام ، اختلاف کو برداشت کرنے ، دیگر انسانی اقدار کے احترام اور ہرقسم کی شدت پسندی ، عدم برداشت اور تشدد کو مسترد کرنے کیلئے اپنے خیالات اور آراء کا اظہار کرسکیں گے – ابوظہبی میں عرب یوتھ سنٹر اور ٹوئٹر کے مڈل ایسٹ اور شمالی افریقہ کے آفس کے تعاون سے جاری کردہ یہ مقابلہ اپنے شرکاء کو تین زبانوں عربی ، انگریزی اور فرانسیسی میں رواداری کیلئے جذبات کے اظہار کا موقع میسر کرے گا – یہ تمام تر تفصیلات وزارت کی طرف سے منعقد کردہ ورچوئل پریس کانفرنس میں بتائی گئیں ۔

اس موقع پر وزیر رواداری کے دفتر کی ڈی جی عفراء الصبری اور دیگر اعلی حکام موجود تھے جبکہ اس میں مختلف عرب ممالک سے 50 نوجوانوں اور عرب یوتھ سنٹر اور ٹوئٹر آفس کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی – شیخ نھیان بن مبارک نے اس موقع پر کہا کہ ان کی وزارت نے بڑی تعداد میں ” رواداری کے چیمپیئنز ” تیار کیئے ہیں جو کہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور مختلف قومیت سے تعلق رکھتے ہیں ،

اس کے ساتھ 12 عرب ممالک کے نوجوانوں کے گروپ کی بھی رواداری پروگرام میں تربیت کی گئی ہے جو اپنے شعبے میں رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کے لیڈر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نئے مرحلے میں مستقبل کی نسلوں کو شدت پسندی ، عدم برداشت اور منافرت سے بچانے کیلئے ان نوجوانوں کی تربیت کی جائے گی تاکہ ان نوجوانوں کے انسانی اقدار والے کام کو تقویت دی جاسکے ۔ وزارت ان مقاصد کو کئی ذرائع سے حاصل کرے گی جس میں سوشل نیٹ ورکنگ کی سائیٹس بھی شامل ہیں – انہوں نے کہا کہ #TweetForTolerance کا مقابلہ وزارت کی انٹرایکٹو سرگرمیوں کا آغاز ہے جو کہ وہ برادر عرب ممالک کے عرب نوجوانوں کیلئے کرنے جارہی ہے –

اس مقابلے کے شرکاء میں سے کم از کم تین افراد نئے یا موجودہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رواداری سے متعلق متاثر کن مواد شیئر کریں گے ، تمام شرکاء کو ایک رہنماء ہدایت نامہ دیا جائے گا جس میں مقابلے کے طریقے اور ضابطے درج ہونگے اور اس میں رواداری کے نظریات بھی شامل ہونگے ۔ یہ مقابلہ اپنے آغاز کے بعد سے دو ہفتے تک جاری رہے گا – شیخ نھیان نے بتایا کہ مقابلے میں شریک ہونے والا عرب قومیت کا فرد ہونا چاہیئے اور وہ مشرق وسطی کا شمالی افریقہ میں مقیم ہو اور مقابلے مین شرکت کیلئے اسے تین ہیش ٹیگ استعمال کرنا ہونگے جو کہ #TweetForTolerance, #tweet_pour_la tolérance, or #غرد_للتسامح.” ہیں ۔ اس مقابلے میں امتیاز ، انتقام ، نفرت جیسی منفی اقدار کا مقابلہ کرنا ہے – ٹویٹر میں حکومتی تعلقات کے ہیڈ آف پبلک پالیسی جارج سلامہ کا کہنا ہے کہ ٹویٹر سے حاصل طاقت کو مثبت انداز میں استعمال کرنے کیلئے نوجوانوں کے ذریعہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے لوگوں کو اظہار رائے میں حفاظت کا احساس دلانے کیلئے کئی اقدامات کیئے گئے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }