الطویلہ المینا ریفائنری نے نیم پلیٹ کی قابل قدر صلاحیت حاصل کرلی : ای جی اے

91
Print Friendly, PDF & Email

ابوظبی :(بشکریہ وام) ۔۔ امارات گولبل المونیم ، ای جی اے نے آج اپنے نئے پیداواری پلانٹ ‘ الطویلہ المینا ریفائنری ‘ سے

جون کیلئے باکسائیٹ سے الممینا کی نیم پلیٹ صلاحیت کو حاصل کرلینے کا اعلان کردیا ، یہ بڑی کامیابی اس عظیم پلانٹ کی جانب اہم پیشرفت ہے – یہ کامیابی گزشتہ سال اپریل میں المینا کی پیداوار شروع ہونے کے صرف 14 ماہ بعد حاصل ہوئی ہے جوکہ عالمی معیار کی بھی ہے – المینا ریفائنریز سے باکسائیٹ کو چار درجاتی مرحلے کے بعد المینا میں بدلا جاتا ہے جس میں ایک ہزار ڈگری درجہ حرارت اور سطح کے دباؤ سے 100 گنا زیادہ دباؤ شامل ہے ۔ المونیم کی دیگر ریفائنریز کو ایسی پیشرفت کیلئے کئی برس درکار ہوتے ہیں ۔ الطویلہ المینا ریفائنری نے یہ کامیابی نہ صرف کم عرصے میں حاصل کی بلکہ اسے مکمل حفاظت اور بغیر کسی انجری کے حاصل بھی کیا – ای جی اے میں ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ظاہر الحبتری کا کہنا ہے کہ ان آپریشنز کی تیاری اکتوبر 2013 میں شروع کی گئی تھی اور تب الطویلہ ریفائنری صرف ڈرائنگ بورڈ پر ہی موجود تھی ، اس کیلئے محتاط منصوبہ بندی سے ہمیں عالمی معیار کی اہم کامیابی ملی اور اس کیلئے ٹیم کا ہر رکن مبارکباد کا مستحق ہے ، اب ہم نئے سنگ میل کو عبور کرنے کیلئے توجہ مرکوز کیئے ہوئے ہیں جوکہ نیم پلیٹ صلاحیت کے مسلسل تین ماہ پیداواری اسعتداد کے ہیں – اس ریفائنری پر لاگت کا تخمینہ 3ء3 ارب ڈالر تھا اور یہ متحدہ عرب امارات میں اپنی نوعیت کی پہلی ریفائنری ہے ۔ نیم پلیٹ صلاحیت سے اس پلانٹ کی سالانہ پیداواری استعداد 2 ملین ٹن ہوئی ہے جوکہ ای جی اے کی المونیم طلب کا 40 فیصد ہے ۔ اس ریفائنری کا قیام ای جی اے کی سٹریٹجک منصوبہ بندی کا حصہ بھی رہا ہے ۔ ای جی اے نے گنی المینا کارپوریشن کے ذریعے گزشتہ سال اگست میں اپنی باکسائیٹ کی کان کنی اور برآمد شروع کی تھی ۔ اس ریفائنری میں 589 افراد کام کرتے ہیں جن میں جمیکا اور آسٹریلیا کے ماہرین بھی شامل ہیں ۔ ای جی اے نے مقامی افراد کو بھی اس میں کام کرنے کی تربیت دینا شروع کررکھی ہے ۔ اس وقت یہاں 66 مقامی افراد کام کرتے ہیں جن میں 37 خواتین شامل ہیں – ریفائنری کی ترقی سے دیگر سپلائی چین میں بھی مواقع پیدا ہوئے ہیں جن میں شپنگ اور تجارت شامل ہیں ۔ ای جی اے دنیا کے سب سے بڑے کیپسائز ویسل کے منصوبہ کیلئے باکسائیٹ درآمد کرتی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.