وزارت صحت کا کووڈ 19 کے مزید 49 ہزار ٹیسٹ کرنے کا اعلان ، 532 نئے مریض ، 1288 صحتیاب ، ایک وفات پاگیا

56

ابوظہبی ، 9 جولائی ، 2020  ۔۔ وزارت صحت و تحفظ کی طرف سے جمعرات کو کئے گئے اعلان کے مطابق ملک میں کووڈ 19 کے مزید 49 ہزار ٹیسٹ کیئے گئے جس میں جدید ترین طبی تشخیص کے ذرائع استعمال کیئے گئے – وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تشخیص کا یہ عمل کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد شناخت کرنے اور انہیں ضروری علاج معالجہ فراہم کرنے کی ملک گیر مہم کا حصہ ہے – ٹیسٹنگ کے عمل کے نتیجے میں نیو کورونا وائرس کے 532 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس وباء کے مجموعی متاثرین کی تعداد 53 ہزار 577 ہوگئی ۔ نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی فراہم کیا جارہا ہے – وزارت کے مطابق اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے ایک مریض ، کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی طبی پیچیدگی کے باعث چل بسا جس سے اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 328 ہوگئی ۔ وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دیگر زیر علاج مریضوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے – وزارت نے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 1288 کے مکمل صحتیاب ہونے کا اعلان بھی کیا ہے جس کے نتیجے میں اس وباء سے مکمل صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 43 ہزار 570 ہوگئی ہے(بشکریہ وام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }