متحدہ عرب امارات حکومت کامساجد میں گنجائش کو 50فیصد تک بڑھانے کا اعلان

102

وزیر صحت عبدالرحمٰن بن محمد الاویس نے اعلان کیا ہےکہ محکمہ صحت ابو ظبی نے کوویڈ ۔19 کے علاج کے لئے ایک ویکسین پر کلینیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 15,000 مرد اور خواتین رضاکاروں پر اسکا تجربہ کیاجائے گا۔ ابو ظبی میں میڈیا بریفنگ کے دوران انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صحت کے شعبے نے اس وباء سے نمٹنے کے لئے لچکدار اور ملٹی ٹریک حکمت عملی اپنائی ہے۔۔ متحدہ عرب امارات حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے کوویڈ 19 کیسز کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار اور نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف الدھری نے ٹریول پروٹوکول اور عید الاضحی کے موقع پر مساجد میں عید نمازوں کے حوالے سے نئے حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عمر الحمادی نے معاشرے کے تمام افراد پر زور دیا کہ موجودہ مرحلے کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر وباء کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی قومی کوششوں میں کردار ادا کریں۔ ۔ مساجد کو کھولنے کے طریقہ کار کے حوالے سے ڈاکٹر سیف الدھری نے کہا کہ مساجد کی گنجائش کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا تاہم نمازیوں کو اب بھی (2 میٹر) کا فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مغرب کی نماز کے سوا اذان اور نماز کی درمیانی مدت کو پانچ منٹ سے بڑھا کر دس منٹ کردیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلے 3 اگست 2020 سے لاگو ہونگے۔ الدھری نے بتایا کہ صورتحال کا جائزہ لینے اور متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید الاضحی کی نماز گھروں میں ادا کی جائے گی۔ اس حوالے سے تکبیریں آڈیو اور ویژول طریقے سے پہنچائی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ امارات کونسل برائے شریعہ فتویٰ نے سفارش کی ہے کہ چندہ اور قربانیاں صرف ملک میں سرکاری فلاحی کاموں کے لئے ہونی چاہئیں۔ ڈاکٹر سیف الدھری نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں مویشی منڈیوں یا مذبحہ خانوں میں داخل ہونے کی بجائے سمارٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے چندہ اور قربانی سرکاری فلاحی اداروں کو عطیہ کریں۔ انھوں نے عید پر رشتے داروں کے گھروں میں جانے اور اجتماعات سے اجتناب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فون کے ذریعے رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے اس موقع پر بچوں میں عید کے تحائف اور رقم تقسیم کرنے کیلئے بھی ڈیجیٹل ذرائع استعمال کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر الدھری نے حاملہ خواتین، بچوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد سے ملنے سے گریز کرنے اور گھریلو ملازمین کو گھر سے باہر کسی سے بھی ملنے پر پابندی کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

(ابوظبی، 22 جولائی ،2020 ( نیوز بشکریہ وام

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }