عرب امارات میں کووڈ 19 کے مزید 54 ہزار سے زائد ٹیسٹ ، 254 نئے مریض ، 494 مزید صحتیاب ، کوئی فوت نہیں ہوا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 54 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے
وزارت صحت و تحفظ نے ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج معالجہ فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 54 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین تشخیصی آلات و ذرائع استعمال ہوئے – مزید ٹیسٹس کے نتیجے میں وائرس وباء کے نئے 254 متاثرین کی تشخیص ہوئی جس سے ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 57 ہزار 988 ہوگئی ۔ وزارت کے مطابق نئے مریض مختلف قومیت کے ہیں اور ان سب کی حالت سنبھلی ہوئی ہے جبکہ انہیں ضروری علاج معالجہ بھی فراہم کیا جارہا ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ اس وباء کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 494 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر 50 ہزار 848 ہوگئی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کی وجہ سے کسی کے بھی فوت ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ۔