براکہ جوہری توانائی پلانٹ کے یونٹ 1 کا آغاز ہوگیا
یہ آغاز مستقبل میں آلودگی سے پاک بجلی حصول کی جانب بڑا قدم ہے
امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن ، اینک کی جانب سے آج اعلان کے مطابق اس کے ذیلی ادارے نواہ انرجی کمپنی ، نواہ نے براکہ جوہری توانائی پلانٹ کے یونٹ 1 کا کامیابی سے آغاز کردیا ہے ۔ یہ پلانٹ ابوظہبی کے الظفرہ ریجن میں قائم ہے – یہ پیشرفت متحدہ عرب امارات میں پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی پروگرام میں اہم تاریخی سنگ میل ہے جس سے قوم کو آئیندہ کم از کم 60 برس کیلئے صاف شفاف ذریعہ سے بجلی میسر آئے گی – اس پلانٹ کو جوہری ریگولیشن کیلئے وفاقی اتھارٹی کی طرف سے فروری 2020 میں آپریٹنگ لائسنس حاصل ہوا تھا جبکہ نواہ کے اس کورین الیکٹرک پاور کارپوریشن ست اشتراک کے منصوبے میں فیول اسمبلی کی پہلی لوڈنگ کا عمل مارچ 2020 میں کامیابی سے مکمل ہوا تھا ۔ براکہ کے پہلے جوہری توانائی ری ایکٹر کے آغاز سے قبل اس کا جامع ٹیسٹنگ عمل مکمل محفوظ طور پر انجام پایا تھا – یونٹ 1 کے آغاز سے پہلی بار اس کے ری ایکٹر نے محفوظ طور پر ھدت پیدا کی تھی جس سے سٹیم بناکر بجلی پیدا کرنے والی ٹربائن کو چلایا جاتا ہے ۔ نواہ کی اہل اور قابل آپریٹرز ٹیم نے تمام تر عمل اور ری ایکٹر سے بجلی حصول کو محفوظ انداز میں انجام دینے پر توجہ مرکوز رکھی ۔ اس دوران کئی ہفتوں پر مشتمل عرصہ میں متعدد حفاظتی ٹیسٹ کیئے گئے جس کے بعد اب یونٹ 1 ، ملک کے قومی گرڈ کو بجلی فراہمی تیار ہورہا جس سے گھروں اور کاروبار کو صاف و شفاف ذرائع سے حاصل بجلی کے میگاواٹس میسر آئیں گے – اینک کے سی ای او محمد ابراھیم الھمادی کا کہنا ہے کہ آج کا دن ملکی تاریخ میں واقعی یادگار لمحہ ہے ، یہ دس سال سے زائد عرصہ کے ویژن کی تکمیل ، سٹریٹجک پلاننگ اور موثرترین پروگرام مینجمنٹ کا حاصل ہے ۔ حالیہ عالمی وبائی صورتحال کے باوجود اس پلانٹ پر مصروف ٹیم نے مثالی قابلیت ، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا اور یہ پیشرفت ملک کو بجلی کی کل طلب کا ایک چوتھائی کو شفاف ، قابل اعتماد اور آلودگی سے پاک ذریعہ سے بجلی فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے – انہوں نے کہاکہ ملکی قیادت کے ویژن کا پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے برکہ نیوکلیر انرجی پلانٹ ، قومی پیداوار کا انجن بن گیا ہے ، یہ زیرو کاربن والے ذرائع سے ملک کو 25 فیصد بجلی میسر کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اقتصادی کثیرالجہتی کی بنیاد بنتے ہوئے روزگارکے ہزاروں نئے مواقع پیداکریگا، عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات وہ پہلا اور دنیا بھر میں 33واں ملک ہے جس نے محفوظ ، صاف اور قابل اعتماد بجلی پیداوار کیلئے جوہری توانائی کا پلانٹ تعمیر کیا ۔ براکہ پلانٹ ملک کے توانائی شعبے کو بجلی پر منتقل کرنے اور بجلی پیداوار میں آلودگی روکنے کی جانب بھی اہم پیشرفت ہے ۔ یہ پلانٹ مکمل آپریشنل ہونے کے نتیجے میں 6ء5 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے فضاء میں 21 ملین ٹن سالانہ آلودگی شامل ہونے کا روکا جاسکے گا ، یہ شرح ملکی شاہرات پر 32 لاکھ کاروں کو ہٹادینے کے برابر ہے – ملک کا جوہری پروگرام 2009 میں شروع ہوا تھا اس کیلئے اینک نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی اداروں ، آئی اے ای اے ، ڈبلیو اے این او کے تعاون اور ایف اے این آر کے موثر ریگولیٹری فرہم ورک کے مطابق پیشرفت کی ، اب تک ایف اے این آر کی جانب سے 255 سے زائد معائینے انجام دیئے جاچکے ہیں تاکہ اس پلانٹ کو اعلی ترین عالمی معیار کے مطابق بنانے کے عمل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس پلانٹ کی پیشرفت میں عالمی اداروں نے بھی 40 سے زائد جائزے اورتخمینہ جات انجام دیئے – اینک نے حال ہی میں اس پلانٹ کے یونٹ 2 کی کامیاب تعمیر کرلینے کا اعلان بھی کیا ہے اور اس کے بعد اسے آپریشنل تیاری کے مراحل سے گزارا جارہا ہے ۔ برکہ پلانٹ کے یونٹ 3 اور یونٹ 4 کی تعمیر بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ چاروں یونٹس کا مجموعی تعمیراتی کام 94 فیصد مکمل کیا جاچکا ہے – نیوزبشکریہ وام یواے ای