بہت جلد العین میں بھی ابوفیصل آٹوموٹووپارٹس کی نئی برانچ کھولیں گے
ابوظہبی:(نیوزڈیسک):: ابوظہبی،دبئی،مسقط اورسلالہ میں ابوفیصل آٹوموٹووپارٹس ایل ایل سی کی شاندارکامیابی کے بعد بہت جلد العین میں بھی نئی برانچ کھولنے جارہے ہیں ۔کسٹمرزکی ڈیمانڈ اور اصرارپرالعین میں نئی برانچ کاافتتاح بہت جلد ہوگا۔ہمارے کسٹمرزکا20سال سے ہم پراعتماد ہی ہماری کامیابی ہے ان خیالات کااظہارڈائریکٹرابوفیصل آٹوموٹووپارٹس ایل ایل سی میاں عدیل الطاف نے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔میاں عدیل نے کہا کہ اس کامیابی کاسارا کریڈٹ ہمارے چئیرمین جناب حاجی میاں محمدالطاف صاحب کوجاتاہے جنہوں نے ہمیشہ معیار اور خدمت کوترجیح دی۔ہم نے معیارپرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا اورہمیشہ کسٹمرزکے ساتھ عزت واحترام سے پیش آئے۔کیونکہ ہمارا اصل سرمایہ ہمارے کسٹمر ہیں انشااللہ ہم اس کوہمیشہ برقراررکھیں گے۔