پوری اُمتِ مُسلمہ کو7 ماہ بعد اللہ کا گھر آباد ہونے کی مبارکباد
محدود تعداد کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی آج سے شروع ہو جائے گی
مکہ مکرمہ(اردوویکلی)7ماہ قبل مملکت سعودی عریبیہ میں کوویڈ ٍ19کی وبا کے باعث عمرہ کی ادائیگی معطل کر دی گئی تھی، جس کی وجہ سے لاکھوں صاحب ایمان اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہو گئے تاہم اب اُمتِ مُسلمہ کے لیے مبارک گھڑی آ گئی ہے۔مؤرخہ4اکتوبربروزاتوارسے عمرہ کے مناسک کی ادایئگی کا آغاز ہو رہا ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے 23 ستمبر 2020ء کو جاری کیئے گئے بیان میں اعلان کیا تھاکہ حکومت اندرون ملک موجود غیرملکی مسلمانوں اور مقامی شہریوں کے لیے چار اکتوبر سے عمرہ کی ادائیگی کا سلسلہ بتدریج بحال کررہی ہے تاہم یہ بحالی مکمل ایس اوپیز اور سخت ترین حفاظتی انتظامات کے تحت ہوگی۔