سفارت خانہ پاکستان لبنان میں یوم آزادی کی تقریب

سفیرسلمان اطہر نے پرچم کشائی کی اورکیک کاٹا

76
بیروت(نیوزڈیسک)::دنیابھرکی طرح سفارت خانہ پاکستان بیروت (لبنان )میں بھی پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں سفارتی عملے ،پاکستانی کمیونٹی اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لبنانی شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔سفیرپاکستان سلمان اطہر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزادی کی خاطرجانیں قربان کرنے والے شہداکاذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباؤاجدادنے آزادی کے حصول کے لیئے قربانیاں دیں اورمصائب برادشت کیئے نئی نسل کویہ بات نہیں بھولنی چاہیئے،ہم نے گزشہ 76برسوں میں کئی سنگ میل حاصل کیئے۔بہت سے چیلنجزکے باوجود ملک نے کئی شعبوں میں کامیابیاں حآصل کیں۔اس موقع پر انہوں نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہدکابھی ذکرکیااور کہاکہ پاکستان انکی اخلاقی،سفارتی حمائت جاری رکھے گااورانکے حق میں عالمی فورم پرآوازبلندکرتارہیگا۔تقریب میں یوم آزادی پرصدراوروزیراعظم پاکستان کے قوم کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }