وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کوعہدے سے برطرف کردیاگیا

فردوس عاشق اعوان وزیراعلی پنجاب کی نئی معاون خصوصی برائے اطلاعات

331

لاہور(اردوویکلی)::وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو کالونیز کا قلمدان سونپا گیاہے انکی جگہہ  فردوس عاشق اعوان کو وزیراطلاعات پنجاب مقررکیاگیاہے۔ وفاقی حکومت میں مشیر اطلاعات کے فرائض انجام دینے والی فردوس عاشق اعوان کوپنجاب میں سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھ کر ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق پنجاب کے مزید 2 وزرامہرمحمداسلم اور زوار حسین سے بھی وزارتیں واپس لی گئی ہیں۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }