مبادلہ ، جی 42 میں حصہ دار بن گئی
یہ پیشرفت یقیننا جی 42 کے خدماتی معیار کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی
ابوظہبی(اردوویکلی):: ابوظہبی میں قائم خودمختار سرمایہ کار کمپنی ، مبادلہ کی جانب سے آج کیئے جانے والے اعلان کے مطابق وہ ابوظہبی میں واقع مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی کمپنی گروپ 42 میں سرمایہ کار بننے جارہی ہے ، یہ عمل انجازات اور خزنہ ڈیٹا سنٹرز کے باہم مربوط ذریعہ انجام دیا جائے گا – اس سرمایہ کاری کی منتقلی کے عمل سے انجازات اور خزنہ ، جی 42 کی وسعت پاتی ٹیکنالوجی صلاحیت اور جی 42 کے بڑھتے کلاؤڈ بزنس کا حصہ بن جائیں گی ۔ انجازات اور خزنۃ گزشتہ دہائی میں مبادلہ کے انفارمیشن کمیونی کیشنز اینڈ ٹیکنالوجی شعبے میں اپنی صنعت کی قائدانہ حیثیت والا کردار ادا کرتی رہی ہیں ۔ یہ پیشرفت قومی ٹیلنٹ کے بڑھتے تقاضے اور مقامی حیثیت میں سرمایہ کاری کیلئے تقاضوں کو پورا کرے گی – مبادلہ گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ومینجنگ ڈائریکٹرجناب خلدون خلیفہ المبارک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مبادلہ کی جانب سے بھرپور فروغ پاتی نئی جنریشن کی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں جی 42 کی حیثیت ایک لیڈر کی سی ہے ، انجازات اور خزنۃ کو اس شعبہ میں یہ حیثیت دلانے کیلئے سرمایہ کاری کی گئی اور انہیں اس صلاحیت کے قابل بنایا گیا – گروپ 42 کے چیف ایگزیکٹوآفیسر پنگ شیاؤ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور ڈیٹا سنٹرز کے شعبے میں انجازات اور خزنہ کی مہارت بہت اہم ہے اور سرمایہ کاری کی یہ پیشرفت یقیننا جی 42 کے خدماتی معیار کو نئی بلندیوں تک لے کر جائے گی ۔ خزنہ کی جانب سے مخصوص و متعین کمرشل ہول سیل ڈیٹا سنٹر سلوشنز میسر ہیں جوکہ ملک میں ڈیٹا سنٹرز کے بڑھتے آپریشنز کی ضروریات پورا کررہے ہیں ۔ اس سرمایہ کاری پیشرفت کی بدولت مبادلہ کو جی 42 میں اقلیتی حصص یافتہ کی حیثیت بھی مل جائے گی – اس دونوں اداروں کے حصول سے جی 42 کی مصنوعات اور خدمات کو فروغ ملے گا جس سے اس کے صارفین کو خلل سے پاک سہولیات کیلئے مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا اینالسز کی مہارت میسر ہوگی ۔