متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کے نئے 1312 مریض

مزید 1500 صحتیاب ، 24 گھنٹوں میں 3 اموات

83

وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 336 ہوگئی

ابوظہبی(اردوویکلی):: وزارت صحت و تحفظ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 1 لاکھ 30 ہزار 573 ٹیسٹ کیئے گئے ۔ اس کے نتیجے میں وائرس کے نئے متاثرہ 1312 مریض سامنے آئے ۔ اس کے بعد ملک میں اس وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 336 ہوگئی ۔ وزارت نے بتایا ہے کہ کوویڈ 19 کے زیرعلاج مریضوں میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طبی پیچیدگی کی وجہ سے تین اموات ہوئیں جس کے بعد اس وائرس سے ہونے والی کل اموات کی تعداد 488 ہوگئی ۔ وزارت نے عوام کو احتیاطی و حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے ، سماجی فاصلے کی پیروی کرتے رہنے کی تلقین کی ہے – وزارت نے بتایا ہے کہ وباء سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 1500 مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جس سے ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے ایسے افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 26 ہزار 147 ہوگئی ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }