بھارتی پائلٹ پرواز اڑنے سے کچھ دیر قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

44
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت میں پرواز اڑنے سے کچھ دیر قبل پائلٹ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو کا ایک پائلٹ بورڈ گیٹ کے پاس بےہوش ہوکر گر پڑا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 

رپورٹ کے مطابق انڈیگو کے کیپٹن نے ناگپور سے پونے کی فلائٹ کو آپریٹ کرنا تھا۔

کیپٹن نے پہلے ہی ایک روز قبل صبح 3 بجے سے 7 بجے تک کی فلائٹ آپریٹ کی تھی تاہم 27 گھنٹے بعد اس نے اپنی اگلی فلائٹ کےلیے رپورٹ بھی کردیا تھا جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوئی۔ 

تاہم اس سلسلے میں ایئرانڈیگو نے اپنے بیان میں کہا ’ہم ناگپور میں آج اپنے پائلٹ کی موت پر بہت رنجیدہ ہیں۔ اس کی ناگپور ایئرپورٹ پر طبیعت خراب ہوئی، اسے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا، کمپنی ان کے اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔‘

 اسی طرح کے ایک واقعے میں قطر ایئرویز کے پائلٹ بطور ایڈیشنل کریو میمبر پسینجر کیبن میں دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }