پاکستان جرنلسٹس فورم صحیح معنوں میں پاکستان کی خدمت کررہاہے۔
تمام صحافی پاکستان کے مثبت امیج کواجاگرکریں
پاکستان میں سیاحت کوفروغ دینے میں صحافی اپناکرداراداکریں( فیصل نیازترمذی)۔
دبئی(اردوویکلی)::پاکستان کے 76ویں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پاکستان جرنلسٹس فورم یواے ای کی جانب سے ایک پروقار تقریب کااہتمام کیاگیا۔جس میں سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے خصوصی شرکت کی۔پریس قونصلرشازیہ سراج بھی انکے ہمراہ تھیں۔سفیرپاکستان نے ہی جے ایف ممبران کے ہمراہ جشن آزادی کاکیک کاٹا۔
اس موقع پر سفیرپاکستان نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ دیارغیرمیں پی جے ایف ایک منظم صحافتی تنظیم ہے جوبڑے احسن طریقے سے پاکستان کی صحیح معنوں میں نمائندگی کررہی ہے اور پاکستان کے مثبت امیج کواجاگرکرنے میں اہم کردار اداکررہی ہے ۔سفیرفیصل نیازترمذی نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے جہاں بلند پہاڑ،خوبصورت جھیلیں،دریا،آبشاریں،سرسبزوادیاں اورہرقدرتی حسن سے مالا مال ہرحسین نظارہ موجودہے پاکستان میں سیاحوں کے دیکھنے کوبہت کچھ ہے ہم سب کافرض بنتاہے پاکستان میں سیاحت کوفروغ دینے کے لیئے مل کرکام کریں اوردنیا کوپاکستان کی خوبصورتی اور قدرتی حسن بارے آگا کریں اورانکو ان حسین وادیوں کی سیرکرائیں اور مجھے یہ بتانے میں بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سیاحت کوفروغ دینے کے لیئے آج آزادی کے دن دبئی سے سکردوکے لیئے ڈائریکٹ پروازکاآغاز ہوچکاہے ۔ہفتہ وار فلائٹ کے بعد انشاااللہ روزانہ کی بنیادپرپروازیں چلانے کاپلان ہے۔جس سے یقیناًسیاحت کوبہت زیادہ فروغ ملیگا۔پی جے ایف کی جانب سے سفیرپاکستان کوانکی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈبھی پیش کی گئی۔