لندن، مسیحی برادری کا سانحہ جڑانوالہ کے خلاف مظاہرہ

100

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن میں برٹش پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ پر پاکستانی ہائی کمیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے سانحہ جڑانوالہ کے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

مانچسٹر میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا، شہریوں نے ملزموں کو سزا دینے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

جڑانوالہ میں خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے، وزیراعظم نے ہدایت کہ تھی ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }