
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔
اسی میدان پر گرین شرٹس نے پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی اپنے نام کی۔
ہمبنٹوٹا میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی، جہاں سیریز کا دوسرا ون ڈے کھیلا جائے گا۔
پاکستان ٹیم جس نے پہلے میچ میں 142 رنز سے فتح حاصل کی، امکان ہے گرین شرٹس بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔
قومی کھلاڑیوں نے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد آرام کو ترجیح دی۔
دوسری جانب افغان ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ عظمت اللّٰہ عمر زئی پہلے میچ میں انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے تھے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔