
امریکا کے ایک بائیکر کلب میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
حملہ آور قانون نافذ کرنے والے ادارے کا سابق اہلکار تھا جسے جائے وقوعہ پر ہی مار دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق بائیکر کلب میں بدھ کی شام 7 بجے فائرنگ ہوئی۔
یہ کلب لاس اینجلس سے 50 میل چھوٹی آبادی میں واقع ہے، پولیس کو 7 بجے کے قریب فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
صرف دو منٹ بعد ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ایک مسلح حملہ آور کا سامنا کیا، پولیس نے حملہ آور کو وہیں مار گرایا اور ایک ہتھیار قبضے میں لے لیا۔
اس بائیکر کلب کا نام ‘Cook’s corner’ ہے جو 1884 میں قائم ہوا تھا۔
امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں رواں برس فائرنگ کے 460 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں۔