پی سی بی سے فواد عالم کی زندگی پر فلم بنانےکا مطالبہ

119

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ فواد عالم کا کیریئر عزم کا کیس اسٹڈی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ان پر دستاویزی فلم بنانی چاہیے۔

سابق کپتان نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے فواد عالم کا ٹیم میں انتخاب کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ فواد عالم کا شمار فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سرفہرست بلے بازوں میں ہوتا ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں دس سال کے وقفے سمیت بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھےہیں اس لیے پی سی بی کو ان کی زندگی پر ایک فلم بنانی چاہئے۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک دہائی تک سلیکشن سے محروم رہنے کے بعد عالم کو 2019 میں سری لنکا سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مجھے امید ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیتے گا،راشد لطیف

سابق کپتان  نے سرفراز احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث کی شمولیت سرفراز احمد کو سائیڈ لائن نہیں کر سکتی، آپ کو ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان کے مساوی بیک اپ وکٹ کیپر کی ضرورت ہے اور اس وقت سرفراز احمد واحد نام ہے جو ٹیسٹ میں پانچ دن وکٹ کیپنگ کر سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رضوان اس وقت پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں تینوں فارمیٹس میں پرفارم کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }