
برطانیہ کی خوبرو اداکارہ فلورینس پیو کا کہنا ہے کہ کرسٹوفر نولن نے فلم ‘اوپن ہائیمر’ میں مجھے دیے گئے کردار پر معذرت کی تھی۔
فلورینس پیو نے فلم میں کمیونسٹ رہنما جین ٹیٹلوک کا کردار ادا کیا ہے جو سائنسدان اوپن ہائیمر کی محبوبہ تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ کرسٹوفر نے مجھے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا رول نہیں ہے اور اگر تم یہ نہیں کرنا چاہتیں تو میں انکار کا برا نہیں مناؤں گا۔
فلورینس کا کہنا تھا کہ میں نے جواب دیا مجھے فرق نہیں پڑتا، اگر میں فلم میں کافی بنانے والی کا کردار بھی ادا کروں تو بھی چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر نے مجھ سے معافی مانگی اور میں نے انہیں کہا کہ پلیز ایسے نہ کیجیے۔