چندریان3 لینڈنگ کے بعد چاند کو ’ہندو راشٹرا‘ قرار دیا جائے، بھارتی سیاستدان کا مودی سے مطالبہ

75
اسکرین گریب
اسکرین گریب 

آل انڈیا ہندو مہا سبھا کے صدر سوامی چکراپانی مہاراج نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دوسرے مذاہب سے پہلے چاند پر ہندو ملکیت کا دعویٰ کر دے۔

بھارتی سیاستدان سوامی چکراپانی نے اپنے تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے چندریان تھری کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے بعد مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چاند کو ہندو ملکیت قرار دے دیا جائے۔

سوامی چکراپانی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ چاند کو ’ہندو راشٹرا‘ اور چندریان 3 کی لینڈنگ کی جگہ کو اس کا دارالحکومت قرار دیا جائے اس سے قبل کے وہاں کوئی اور مذہب پہنچے اور چاند کے مالک ہونے کا دعویٰ کرے۔

سوامی چکراپانی مہاراج نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چاند کے جنوبی قطب پر بھارتی خلائی مشن، چندریان3 نے تاریخی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ لینڈر نے جس جگہ کو چھوا اسے ’شیو شکتی پوائنٹ‘ کے نام سے جانا جائے گا۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق سوامی چکراپانی دیگر مذاہب خصوصاً اسلام مخالف بیانات دینے اور منفی سوچ پھیلانے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں۔

سوامی چکراپانی وہی عجیب و غریب سیاستدان ہیں جنہوں نے 2020ء میں کورونا وبا کے دوران بھارتی دارالحکومت میں ایک ’گو موترا پارٹی‘ نامی پارٹی کا اہتمام کیا تھا جہاں اِن کی پارٹی کے اراکین نے وبا سے بچاؤ کے لیے گائے کا پیشاب پیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }