
ایشیا کپ 2023ء کا سپر فور مرحلے کے سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں ہونے والے میچز کا آغاز کل سے ہوگا۔
سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔
ایشیا کپ کے اگلے مرحلے کی چاروں ٹیمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلادیش اس وقت کولمبو میں موجود ہیں، جہاں ایونٹ کے باقی تمام میچز کھیلے جانے ہیں۔
بنگلادیش جو 9 ستمبر کو سری لنکا کا مقابلہ کرنے جارہی ہے، اسے گروپ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایک روزہ کرکٹ میں اب تک 52 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں سے 41 بار کامیابی لنکن کے حصے میں آئی جبکہ بنگال ٹائیگرز صرف 9 میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔
کولمبو میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بنگلادیش کو پہلے میچ میں پاکستان شکست ہوئی تھی، اس لیے اس کے لیے یہ میچ جیتنا اہم ہے۔
میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔