مغوی مقامی فٹبالرز کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا

26
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے اغواء کیے گئے 6 مقامی کھلاڑیوں کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق مغوی کھلاڑیوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

6 مقامی فٹبالرز کو ڈیرہ بگٹی سے سبّی جاتے ہوئے گزشتہ روز جانی بیڑی کے قریب اغواء کر لیا گیا تھا۔

اس حوالے سے نگراں وزیرِ کھیل نواب زادہ جمال رئیسانی نے نوٹس بھی لیا تھا۔

جمال رئیسانی نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی سے رابطہ کر کے کھلاڑیوں کی بازیابی یقینی بنانے کا کہا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }