سجل علی کو 6 سال پُرانی تصویر میں کیا ملا؟

43

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ سجل علی نے اپنے اور اداکارہ مریم انصاری کے درمیان دوستی کے بندھن کو یاد کرتے ہوئے ماضی کی تصویر شیئر کر دی۔

سجل علی کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی شادی اداکار علی انصاری سے ہونے کے بعد ان کی بہن مریم انصاری اور سجل علی کی پُرانی دوستی اب رشتے داری میں تبدیل ہوچکی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ سجل علی نے ایک فین پیج کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور اپنی اور مریم انصاری کی 6 سالہ پُرانی دوستی کو یاد کیا۔

سجل علی کو 6 سال پُرانی تصویر میں کیا ملا؟

انسٹا اسٹوری میں شیئر کیے گئے کولاج میں ان دونوں تصاویر میں سجل علی اپنی دوست مریم انصاری کے ہمراہ موجود ہیں۔ اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ دیکھو، مجھے کیا ملا۔۔۔ 6 سال پُرانی تصویر، دوستی سے رشتے داری کا سفر‘۔

ان دونوں کی یہ تصویر اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کچھ رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو جاتے ہیں۔ انسٹااسٹوری میں اداکارہ نے بھارتی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا گانا ’یہ بدھو سا من ہے‘ پس منظر میں لگایا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }