پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

75
ایشیا کپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیاکپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے؛ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد رضوان، محمد حارث، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں گزشتہ رات اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے، جہاں سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیے جانے کے بعد دوبارہ ڈراپ کردیا گیا۔ 

دوسری جانب آرام کی غرض سے باہر کیے جانے والے فخر زمان پھر پلیئنگ الیون کا حصہ بن گئے جبکہ امام الحق بھی طبیعت کی خرابی کے باعث میچ نہیں کھیل رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پہنچنے کےلیے سری لنکا کے خلاف کامیابی درکار ہے۔ میچ میں شکست یا پھر میچ بارش کی نذر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }