آسٹریا کے آرنلڈ کا امریکی شہریت کے 40 برس مکمل ہونے پر جذباتی پیغام

3
Print Friendly, PDF & Email
آسٹریا کے آرنلڈ کا امریکی شہریت کے 40 برس مکمل ہونے پر جذباتی پیغام

نامور ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کے امریکی شہریت حاصل کیے 40 برس مکمل ہوگئے جس سے متعلق انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آرنلڈ شوارزنیگر نے تصاویر پر مشتمل ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انکی اپنی آواز سنی جاسکتی ہے۔ 

اس پیغام کے ساتھ عنوان میں آرنلڈ نے تحریر کیا کہ آج سے 40 برس قبل میں امریکی شہری بنا۔ یہ میری زندگی کے قابلِ فخر ایام میں سے ایک ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ میں امریکا کا مقروض ہوں، میں آسٹریا میں پیدا ہوا لیکن امریکا میں بنا ہوں۔  

پوسٹ میں موجود آڈیو آرنلڈ شوارزنیگر کی 2004 میں امریکی شہر نیویارک میں ریپبلکن نیشنل کنونشن کے دوران کی اپنی تقریر ہے۔ 

اس تقریر میں آرنلڈ نے بتایا تھا کہ آسٹریا میں جب میں اسکول میں تھا کہ تو استاد امریکا کے بارے میں بات کرتے تھے، اس وقت میں امریکا جانے اور یہاں رہنے کے خواب دیکھا کرتا تھا۔ 

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جب تک زندہ ہوں تب تک امریکی شہریت کےلیے اٹھایا ہوا حلف نہیں بھولوں گا۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.