پانچ امریکی شہریوں کی رہائی انسانی ہمدردی کا اقدام تھا، ایران

5
Print Friendly, PDF & Email

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کا اقدام تھا۔

نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکا ایران قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی امریکا، ایران ایسے اقدامات کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں۔

معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے چھ ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کر دیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.