خلا میں 186دن گزارنے والے اماراتی خلاباز سلطان النیادی کا استقبال کیسے کیا گیا؟

44
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاباز سلطان النیادی کا خلا میں 186 دن گزارنے کے بعد وطن لوٹنے پر شاہی انداز میں استقبال کیا گیا۔ 

سلطان النیادی کی یو اے ای واپسی کے موقع پر صدر اور نائب صدر، ولی عہد، وزراء اور اعلیٰ حکام، سیکڑوں بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور النیادی کے نام کے نعرے لگائے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خلانورد سلطان النیادی کو کامیاب خلائی مشن پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید اور دبئی کے نائب حاکم شیخ حمدان بن محمد بن راشد کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

دنیا کی بلند ترین عمارت، دبئی کے برج خلیفہ کو بھی سلطان النیادی کی واپسی کا جشن منانے کے لیے روشن کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے خلاباز کی وطن واپسی کے پروگرام کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز اب انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی پیر کے روز وطن واپس یو اے ای پہنچے ہیں جہاں اُن کا بطور قومی ہیرو استقبال کیا گیا، اس سے قبل وہ اپنے تاریخی خلائی مشن مکمل کرنے کے بعد، دو ہفتے قبل خلا سے امریکا میں اترے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا طیارہ النیادی اور محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) کے ارکان کو لے کر شام ساڑھے پانچ بجے ابوظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا۔

اس دوران سلطان النیادی  کے استقبال کے لیے وہاں اُن کے خاندان سمیت سیکڑوں افراد موجود تھے، سلطان النیادی کے طیارے سے زمین پر اترتے ہی ترانے بجائے گئے اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کے رنگوں کی نمائش کرنے والے متعدد طیاروں نے ہوائی اڈے کی فضا میں قومی رنگ بکھیرے اور کرتب دکھائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور دبئی کے نائب حاکم شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے النیادی کا طیارے سے اترتے ہی استقبال کیا اور مبارکباد دی جس پر سلطان النیادی کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے، ایک دن مریخ اور چاند پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا نظر آئے گا۔‘

خلانورد النیادی نے فوراً ہی ایک پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی جہاں انہوں نے زمین پر واپسی کے بعد اپنی صحت  سے متعلق بات کی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

النیادی نے پریس کانفرنس کے دوران زمین پر واپس آنے سے متعلق اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  کشش ثقل (گریویٹی) کی کمی کی عادت کی وجہ سے زمین پر واپس آنے کے فوراً بعد میں اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہو پا رہا تھا لیکن آہستہ آہستہ میں نے اپنے اعصاب اور جسم پر قابو پا لیا اور کشش ثقل کا عادی ہو گیا۔

سلطان النیادی نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے خاندان کے ساتھ معیاری وقت گزانے اور نیند پوری کرنے سے متعلق خواہش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر  ماہ کا مشن کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد رواں ماہ 4 ستمبر کو زمین پر لوٹے تھے جس کے بعد وہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بحالی کے ایک پروگرام میں شریک تھے جہاں اُنہیں کشش ثقل سے نمٹنے کے لیے مدد فراہم کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }