ملائشیاء کے شاہ کا متحدہ عرب امارات سے اقتصادی تعلقات کے بھرپور فروغ کا اظہار

252

ابوظہبی (اردوویکلی):: متحدہ عرب امارات اور ملائیشیاء کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں قابل ذکر ترقی ہوئی جوکہ دونوں ممالک کے تعلقات کی وسیع تر اقتصادی صلاحیت اور استعداد کا اظہار ہے اس بات کا اعلان صدرملائشیا شاہ سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نےایگزیکٹوڈائریکٹرامارات نیوزایجنسی (وام ) محمد جلال الریائسی کو خصوصی انٹرویو میں کیا سلطان عبداللہ سلطان احمد شاہ نے کہا کہ 2019 میں ملائشیاء کیلئے خطے میں متحدہ عرب امارات ایک بڑا تجارتی شراکت دار رہا اور دونوں ممالک میں تجارتی حجم 426ء6 ارب ڈالر رہا جوکہ 2018 کے حجم 709ء5 ارب ڈالر سے 5ء12 فیصد زائد ہے – کسی بھی عرب میڈیا ادارے کو اپنے اس پہلے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیاء کی برآمدات کیلئے متحدہ عرب امارات بڑا تجارتی شراکت دار ملک ہے جبکہ مغربی ایشیاء خطے میں یہ اسکا دوسرا بڑا برآمدی ملک ہے – شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں بالخصوص تجارتی اور سرمایہ کاری شعبوں میں بڑے اچھے تعلقات قائم ہیں جنوب مشرقی ایشیاء کے خطے میں ملائشیاء کا اسٹریٹجک محل وقوع ہے اور اسی تناظر میں 650 ملین آبادی والی جنوب مشرقی ایشیاء کی مارکیٹ میں متحدہ عرب امارات کو گیٹ وے کی فراہمی کیلئے ملائیشیاء پرعزم ہے سلطان عبداللہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے ورکنگ وزٹ پر آئے تھے ۔ انہوں نے جنوری 2019 میں جب سے یہ منصب سنبھالا تب سے انکا یہ متحدہ عرب امارات کا تیسرا ایسا دورہ تھا – اس دورے میں انہوں نے ولی عہد ابوظہبی وڈپٹی سپریم کمانڈرمسلح افواج متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن زایدآل نھیان اور دیگر اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔جلال الریائسی سے انٹرویوکے دوران شاہ نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ دونوں ملک اقتصادی تعلقات اور رابطوں کو مستحکم کرنے کیلئے مزید مواقع تلاش کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاحت کے شعبے میں دیکھا جائے تو کووڈ 19 کی وباء آنے سے پہلے ملائشیاء میں اماراتی سیاحوں کی آمد بڑھی تھی ، 2019 میں 11 ہزار سے زائد اماراتی سیاح یہاں آئے تھے – شاہ  نے کہا  کہ جب حالات  بہترہونے پر سرحدیں کھلیں گی تو ملائشیاء میں مزید اماراتی سیاحوں کی آمد ہوگی ۔ انہوں نے ایکسپو 2020 دبئی میں ملائشیاء کی شرکت کے حوالے سے بھی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس شرکت کے بارے میں تیاریاں جاری ہیں – سلطان عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملائشیاء اس عالمی نمائش میں شرکت کو اپنی تجارتی اور سرمایہ کاری کے پرکشش ماحول کو اجاگر کرنے کیلئے اہم سمجھتا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اس موقع کو اپنی قومی تاریخ دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے اہم تصور کرتا ہے (نیوزبشکریہ وام)۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }