حکومت اور اپوزیشن ایک سال مہنگائی بیروزگاری کے خاتمے پر کام کریں، چوہدری شجاعت

ممتاز سیاستدان وسابق وزیراعظم کاحکومت اور اپوزیشن کو دانشمندانہ مشورہ

101
                     حکومت گرانے بچانے کی بجائے دونوں مہنگائی ختم کرنے کے ایجنڈے پر اکٹھے ہو جائیں
              جنوری 2022ء تک حالات ٹھیک نہ ہوں تو پرانے ایجنڈے پر واپس چلے جائیں (چوہدری شجاعت)۔

لاہور(اردوویکلی):: سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ق)وسابق وزیراعظم پاکستان اور زیرک سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے نئے سال کے آغاز پر حکومت اور اپوزیشن کودانشمندانہ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیئے مل کرکام کریں اپوزیشن حکومت گرانے کی بجائے مہنگائی جیسے اہم ایشو پرحکومت کاساتھ دے اگرایک سال میں حالات ٹھیک نہ ہوں تودونوں اپنے ایجنڈے پرواپس چلے جائیں تفصیلات کے مطابق ان خیالات کااظہارچوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پربشپ لاہورسباسٹین فرانسس شا سے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی اورچوہدری شافع حسین کی موجودگی میں ملاقات میں کیا بعد ازاں مسیحی رہنماوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا چوہدری شجاعت نے حکومت اور اپوزیشن کوایک ایسے وقت پرقیمتی مشورہ دیاہے جب لوگوں کامہنگائی کی وجہ سے جینا دوبھرہوچکاہے اور لوگ خودکشی کرنے پرمجبورہوچکے ہیں ۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہم سب کوقوم کی تکلیف محسوس کرنی چاہیے اور اس تکلیف میں کمی کے لیئے متحد ہوکرکام کرنا چاہیے۔ چوہدری برادران نے نئے سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیاسال پوری قوم اورملک کیلئے خوشیاں لائے۔ اللہ تعالیٰ ملک کو سیاسی عدم استحکام سے محفوظ رکھے ۔ اسپیکرصوبائی اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ  کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس لوگوں نے بڑے مشکل حالات کاسامناکیاہے  اللہ تعالی پوری انسانیت کواس موذی وباسے نجات عطافرمائے چوہدری شجاعت نے حکومت کومشورہ دیا کہ وہ اور اسکے نمائیندے بیان بازی کی بجائے مفاہمت اور سیاسی پختگی کامظاہرہ کیاکریں اور اپوزیشن کی مناسب تجاویزپرسنجیدگی سے غورکیاکریں جب ہم مشورہ دیتے ہیں تو اسے مخالفت کانام دیاجاتاہے ہم ہمیشہ ملکی استحکام کی بات کرتے ہیں ملکی حالات جتنے خراب آج ہیں اس سے پہلے کبھی نہ تھے اس لیئے اپوزیشن اور حکومت کومل کرعوام کے مسائل کوحل کرناچاہیئے  ہمیں عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیئے اپنانمائندہ منتخب کرکے بھیجاہے لہذاہمیں عوامی مسائل پرتوجہ دیناہوگی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }