متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر

افضال محمودنے سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

160

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیرافضال محمودنے چارج سنبھال لیا

  پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے خیرمقدم 

ابوظہبی (اردوویکلی):: اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں تعنیات کیئے جانے والے نئے سفیرافضال محمود نے اپنی سفارتی  ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اس سے قبل وہ بحرین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے- افضال محمود وسیع سفارتی تجربہ کے حامل ہیں اور  دنیا کے مختلف ممالک اور کئی بین الاقوامی فورمز میں پاکستان کی نمائیندگی کرچکے ہیں ۔ 2013 سے 2016 تک ہوسٹن ، امریکا میں پاکستانی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں قبل ازیں بنگلہ دیش میں 2009 سے 2013 تک پاکستان کے نائب و قائم مقام ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں انہوں نے 2004 سے 2007 تک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام اور ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام میں پاکستان کی نمائیندگی کی ۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان میں جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تعاون تنظیم سارک اور انڈونیشیا، مشرقی افریقہ ، بنگلہ دیش اور جرمنی میں بھی خدمات انجام دیں، وزارت خارجہ اسلام آباد میں ڈائریکٹرجنرل برائے امریکا و یورپ ، ایران ، ترکی ، یورپ و جنوبی ایشیا ڈیسک پربھی فرائض انجام دے چکے ہیں ۔افضال محمود نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال سے اکنامکس میں ڈگری حاصل کی جبکہ ترکی کی انقرہ یونیورسٹی سے وہ ترک زبان کی تعلیم بھی حاصل کرچکے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اردو ، انگریزی ، پنجابی ،انڈونیشیائی اوردیگرزبانیں بھی بول لیتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے افضال محمودکی بطورسفیرتعنیاتی پرانہیں خوش آمدیدکہااوراس توقع کااظہارکیا کہ نئے سفیراپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبرؤئے کارلاتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات کومزیدمضبوط اور بہترکرنے میں نمایاں کرداراداکریں گے اور کمیونٹی کودرپیش مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }