پارٹی سے وفاداری سب سے بڑااعزازہے(خواجہ عبدالوحیدپال)۔
عہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہمیشہ ڈسپلن کے پابندرہے ہیں
دبئی (اردوویکلی):: ہمارے لیئےعہدوں کی کوئی حیثیت نہیں پارٹی سے مخلص ہونااور وفاداری سب سے بڑااعزازہے پارٹی ڈسپلن کی پابندی ہر عہدیدار اور ورکر پر فرض ہے ہم پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای کی جانب سے اپنے ہر دلعزیز قائدمیاں محمد نواز شریف ،صدرپاکستان مسلم لیگ ن جناب شہباز شریف، سینئیرقیادت اوورسیز،صدرانٹرنیشنل افئیرزجناب اسحاق ڈار کے مشکور ہیں اوربالخصوص جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل افئیرز چوھدری نورالحسن تنویر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نےمسلم لیگ ن یو اے ای کے تنظیمی امور پر وضاحتی فیصلہ دیکریواے ای کی تنظیم کو مزید انتشار سے بچا لیاان خیالات کااظہارنائب صدرپاکستان مسلم لیگ ن یواے ای خواجہ عبدالوحید پال نے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیاخواجہ عبدالوحیدپال نے کہا کہ میں اورچئیرمین پاکستان مسلم لیگ(ن) یواے ای غلام غوث قادری ، صدرغلام مصطفی مغل جنرل سیکریٹری چوہدری ظفر اقبال ، پاکستان مسلم لیگ ن کی سئینئرقیادت اور بالخصوص چوہدری نورالحسن تنویرکے مشکورہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کومتحد رکھنے اور مضبوط بنانے میں اہم کرداراداکیاہم سب ورکرکی حیثیت سے کام کرتے ہیں عہدے ہمارے لیئے کوئی حیثیت نہیں رکھتے اور پارٹی کی سینئیرقیادت کے ہرفیصلے کومن وعن تسلیم کرتے ہیں ۔