سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں کھلی کچہری

سفیرپاکستان افضال محمودلوگوں کے مسائل سنیں گے

161

ابوظہبی(اردوویکلی) ::سفیرپاکستان جناب افضال محمود سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں 2فروری بروز منگل صبح 10 بجےکھلی کچہری لگایئں گے۔جس کمیونٹی ممبر کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ کھلی کچہری میں تشریف لایئں۔سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق  بروز منگل بتاریخ 2فروری صبح 10 بجے سفیرافضال محمود، سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں کھلی کچہری لگائیں گے اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کریں گے۔یاد رہے سفیر افضال محمود نے کچھ دن قبل سفارتی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں اور کمیونٹی سے انکا پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا۔سفیرپاکستان افضال محمودکے چارج سنبھالنے سے قبل نائب ناظم الامورسفارت خانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل نے مختصرعرصہ میں کمیونٹی کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا، میل ملاقاتیں کرتے رہے اور کمیونٹی کودرپیش مسائل بھی حل کرتے رہے ۔ امید واثق ہے کہ سفیرپاکستان کمیونٹی کو درپیش مسائل سنیں گے اور انہیں بتدریج حل کرنے کی کوشش کریں گے انشااللہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }